ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لدھیانہ میں یوم احرار کے موقع پر مقررین کا خطاب؛ قادیانی ظلی بروزی نبوت اور امام مہدی علیہ سلام کے نام پر عقائد اسلام سے کھلواڑ کرنا بند کریں

لدھیانہ میں یوم احرار کے موقع پر مقررین کا خطاب؛ قادیانی ظلی بروزی نبوت اور امام مہدی علیہ سلام کے نام پر عقائد اسلام سے کھلواڑ کرنا بند کریں

Sun, 30 Dec 2018 19:58:26    S.O. News Service

لدھیانہ 30/دسمبر ( مستقیم /پریس ریلیز ) جنگ آزادی میں شامل رہی مسلمانان ہند کی مشہور جماعت مجلس احرار اسلام کے 89ویں یوم قیام کے موقع  پر  یہاں احرار کے قومی صدر دفتر جامع مسجد لدھیانہ میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع  پر شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے احرار کا پرچم لہرایا اور رضاکاران احرار نے پرچم کو سلامی دی۔

 تقریب میں قومی احرار لیڈران میں مولانا عتیق الرحمن لدھیانوی ، غلام حسن قیصر ، مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی ، قاری الطاف الرحمن لدھیانوی ،مولانا محمد محترم کھجناوری ،مفتی جمال الدین احرا ر، محمد شاہنواز خان احرار ،مولانا محمد ابراھیم احرار ، مولانا عزیز الرحمن احرار ، محمد مستقیم احرار، مجاہد طارق لدھیانوی خاص طور پر موجود تھے ۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صدر احرار شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ مجلس احرار اسلام کا اولین مقصد پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تاج ختم نبوتؐ کا تحفظ کرنا ہے احرار اپنے اس عقیدہ پر مستقل مزاجی سے قائم ہیں کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ کے خلاف ذرہ برابر بھی کسی سازش کو برداشت نہیں کیا جا سکتا خواہ اس کے لئے پھانسی کا پھندا ہی کیوں نہ پہننا پڑے ، شیر اسلام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ ظالم انگریز کے ٹوڈی مرزا غلام قادیانی کے خلاف برطانوی سامراج کے وقت ہی علماء لدھیانہ کے آواز حق بلند کر کے بتا دیا تھا کہ ہم اس مسئلہ میں حکومتو ں کو خاطر میں نہیں لاتے ، مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ مرزا قادیانی کے چیلے اس بات کو سمجھ لیں کہ مسلمان اب کسی جھوٹی نبوت کے جھانسے میں آنے والے نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم منکرین ختم نبو ت قادیانیوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر انہوں نے جھوٹی ظلی اور بروزی نبوت اور امام مہدی علیہ اسلام کے نام پر عقائد اسلامیہ سے کھلواڑ کرنا بند نہ کیا تو مجلس احرار اسلام کی جانب سے عوامی سطح پر ایک بار پھر ملک گیر تحریک شروع کی جائیگی۔

 اپنے خطاب میں مرکز کی مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مولانا حبیب الرحمن نے کہا کہ حیرت ہے کہ حکومت کے کچھ ارکان اسلام دشمنی میں ملک دشمن قادیانیوں کا ساتھ دے رہے ہیں اور ہر سال قادیان کے جلسہ کے نام پر دہشت گردوں کو ویزا دیا جا رہا ہے جس سے وطن عزیز کے دشمن ریکی کر کے ملک دشمن کاروائیں کر رہے ہیں ، مولانا حبیب الرحمن نے کہا کہ حکومت اس بات کو سمجھ لے کہ منکرین ختم نبوت اسلام کے ساتھ ساتھ ملک کی جنگ آزادی کے بھی غدار ہیں انکو بے نقاب کرنا وقت کا تقاضہ ہے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال کے واقعات گواہ ہیں کہ قادیان سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ، ملک کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ وطن عزیز کو مذہب کے نام پر بانٹنے والوں کی نہیں متحد کرنے والوں کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام سیاست دانوں کی شاطرانہ چالوں سے واقف ہو چکی ہے اب ذیادہ دیر تک نفرت کی سیاست چلنے والی نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ طاقت کے بل پر مسلمانوں کی شریعت میں دخل اندازی کر لیں گے تو یہ انکی خام خیالی ہے اسی دوران مجلس احرار اسلام کے ترجمان محمد شاہنواز احرار نے بتایا کہ  یوم احرار کے موقع  پر بیڑھ مہاراشٹر ، بنگلورو کرناٹک ، جیند یمنا نگر ہریانہ ،راجستھان ، گ یوپی ، پانی پت ہریانہ ، سندر نگری نئی دہلی، کرلا ممبئی ، سمیت ملک کے متعدد مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا  ہے۔


Share: